اسلام علیکم
اردو دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے۔اور پاکستان کی قومی زبان ہے۔ 1973 کے آئین کے تحت شق 251 کے مطابق اردو کو دفتری زبان بنانے کا اعلان ہوا مگر افسوس کہ آج تک اس پر عمل درآمد نہ ہوا۔اردو زبان کی آج کے دور میں ملک کے بڑھتے بچوں کو بہت ضرورت ہے کیونکہ وہ تعلیم ہی اثر رکھتی ہے جوانسان اپنی قومی زبان میں حاصل ہوتا ہے اس سے یہ ہوتا ہے کہ طالب علم کو غیر زبان سیکھنے میں جو وقت برباد کرنا پڑتا ہے وہ بچ جاتا ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کی نئی نسل کو اپنی قومی زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی آپشن دینی چاہیئے۔ کیونکہ اپنی زبان سے دوری ہماری نسل کو دین سے بھی دور کر رہی ہے۔ غیر زبان کی لپیٹ میں اردو لکھنا اور بولنا نئے بچوں کے لیے کسی محاذسے کم نہیں رہا۔پاکستان اپنی قومی زبان میں بھی ترقی کر سکتا ہے
ہمارے جوان نہائت ذہین اور باصلاحیت ہیں۔ لیکن انگریزی زبان سے ناواقفیت انکو جدید علوم سے دور رکھے ہوئے ہے۔آج دور جدید کے تمام علوم کو اپنی زبان میں ترجمہ کرنا اور اپنی نوجوان نسل کو علوم جدید سےآراستہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بلاگ کو شروع کیا گیا ہے۔تاکہ آپ لوگ اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ بے مصرف اشیاسے کارآمد اشیا بنا سکیں۔
اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بلاگ کو شروع کیا گیا ہے۔تاکہ آپ لوگ اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ بے مصرف اشیاسے کارآمد اشیا بنا سکیں۔
0 comments:
Post a Comment